پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا کا انتقال، نماز جنازہ شیخوپورہ میں آج ہوگی

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا کا انتقال، نماز جنازہ شیخوپورہ میں آج ہوگی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے چچا، سید مجاہد حسین بخاری، کا انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے علی مسجد جہانگیرآباد، شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی وفات پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین بھی وہیں ہوگی۔