غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کیلئے تیارہیں، رفح سرحدی گزرگاہ کو مکمل کھولاجائے ، ترجمان حازم قاسم
ؔؔ ؔغزہ،واشنگٹن (آئی این پی ) صیہونی فوج کے غزہ میں زمینی اور فضائی حملے جاری ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی بربریت میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شدید سردی کے باعث 24 گھنٹے میں 11 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامی ذمہ داریاں ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنیکیلئے تیار ہے، تاہم رفح سرحدی گزرگاہ کو آئندہ چند دنوں میں مکمل طور پر کھولا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ غزہ میں اقتدار کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، فائلیں تیار ہیں اور مختلف شعبوں میں اختیارات کی منتقلی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں، ان کے مطابق غزہ کی مکمل سول انتظامیہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کی جائے گی