جبالیہ میں اسرائیلی بمباری: غزہ سوپ کچن کے شریک بانی سمیت 45 فلسطینی شہید

 شریک بانی اور شیف محمود المدہون کو اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں نشانہ بناکر شہید کردیا ہے،غزہ سوپ کچن کی تصدیق
غزہ (آئی این پی) شمالی غزہ کے قصبے جبالیہ میں عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی ڈرون حملے امدادی ادارے غزہ سوپ کچن کے شریک بانی اور شیف محمد المدہون شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کے قصبے جبالہ کے علاقے تال الزاتار میں بے گھر افراد کی رہائش کے لیے استعمال ہونے والی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 45فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں ادار کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دبی ہوئی ہے جن کوریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔ دریں اثنا، الجزیرہ کے مطابق کے مطابق ادارے غزہ سوپ کچن نے کہا ہے کہ کے اس کے شریک بانی اور شیف محمود المدہون کو اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں نشانہ بناکر شہید کردیا ہے۔