غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری ، مسجد شہید، رہائشی عمارتیں تباہ، 98 فلسطینی شہید،385 زخمی

 غزہ کی صورتحال کی غیر انسانی نوعیت ناقابلِ برداشت ہے،ایک روز میں 98 فلسطینی دہشت گردی کا نشانہ بنے
 چار افراد غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے، غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 154 ہو گئی
غزہ(آئی ا ین پی ) صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید کر دئیے، 385 فلسطینی زخمی ہو گئے، مسجد شہید اور رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے الشفا ہسپتال کے قریب بمباری کی جس میں 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے ال اہلی ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی جہاں 4 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا، غزہ شہر میں بمباری سے مسجد سمیت متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ایک روز میں 98 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بنے، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔مقامی رہائشیوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درجنوں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں غزہ شہر کے ایک بڑے رہائشی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں، یہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوسرے دن کی پیش رفت ہے جس کا مقصد علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ مزید چار افراد غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے