رپورٹ کے پبلک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کرے گی:سیکرٹری قانون
کراچی (آئی این پی )سانحہ گل پلازہ سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سیکریٹری قانون کے حوالے کر دی۔کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے رپورٹ سیکریٹری قانون کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے ممبران نے انتہائی محنت سے کام کیا جبکہ میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ سیکریٹری قانون کا کہنا تھا رپورٹ چیف سیکریٹری کو دی جائے گی اور اسے پبلک کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔