مختلف سیکٹرز میں پاک،چین تعاون کے منصوبے جاری ، کان کنی کے شعبے میں توانائی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں
اسلام آباد (آن لائن) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون وقت کی ضرورت ہے اور یہ ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مختلف سیکٹرز میں پاک،چین تعاون کے منصوبے جاری ہیں اور کان کنی کے شعبے میں توانائی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ خوش آئند ہے۔وزیر پٹرولیم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں استحکام کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔