پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں پیش
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کو قابل تجدید توانائی کاربن نیوٹرل انرجی کے شعبے کے لیے سال 2030تک 100ارب ڈالر درکار ہیں ، وزارت توانائی نے پائیدار توانائی کے مستقبل کے لیے توانائی منتقلی کے منصوبے کی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق سال 2030تک 60فیصد توانائی کو قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے 50ارب ڈالر درکار ہوں گے، 2030تک کاربن کے اخراج میں 50 فیصد کمی مالی معاونت کی دستیابی پر منحصر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کی کھپت انتہائی غیر موثر ہے، جس کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے، توانائی منتقلی کے لیے ہوا، سورج اور پانی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔