وفاقی وزیر پٹرولیم کی ازبکستان کے سفیر شیر توختایف سے ملاقات، تیل و گیس تعاون پر بات چیت
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ازبکستان کے سفیرعلی شیر توختایف نے ملاقات کی ہے ۔ علی شیر توختایف نے پاکستان اور ازبکستان کے تیل و گیس تعاون پر بات چیت کی۔اس موقع پر علی شیر توختایف نے کہا کہ ازبکستان میں پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مشترکہ ایکسپلوریشن وینچر اور تکنیکی تربیتی پروگراموں کے اہم مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے توانائی تعاون کے لیے ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔پاکستان اور ازبکستان کے لیے مشترکہ تلاش اور تحقیق میں شراکت داری کے نئے امکانات ہیں۔