حکومت نے بیک ڈور رابطے کر کے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے مذاکرات کی میز پر بات کریں
18ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، 28ویں آئینی ترمیم پر غور ہو رہا ہے:وزیر مملکت
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے پی ٹی آئی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کی کوشش کر رہی ہے، تاہم حکومت نے بیک ڈور رابطے کر کے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے اس راستے پر نہ جائیں بلکہ مذاکرات کی میز پر بات کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اس کے باوجود پہیہ جام ہڑتال کی گئی تو عوام پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے، اور 8 فروری 2026 کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت سب کے سامنے آ جائے گی۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے‘انہوں نے کہا 18ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ اسے بہتر بنانے پر غور ہو رہا ہے۔ 28ویں آئینی ترمیم پر غور ہو رہا ہے، جس میں این ایف سی ایوارڈ کو بہتر بنایا جائے گا اور صوبوں کے حقوق نہیں چھینے جائیں گے