الیکشن کمیشن کے احترام میں پیش ہوا ہوں، نہیں چاہتا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو :وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ حذیفہ رحمان نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میں ایک میوزیکل کانسرٹ میں گیا اور مہم میں حصہ نہیں لیا ، متعلقہ امیدوار سے میرے اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ امیدوار کیلئے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، میں الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہوا ہوں، نہیں چاہتا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو ۔تاہم الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔