ٹی وی پر عوام کو بتائیں جھوٹا بیانیہ مقبولیت کیلئے تھا ، ان کی منافقت والی دوغلی پالیسی مناسب نہیں،وزیرمملکت قومی ثقافت
اسلام آباد (آئی این پی )وزیرمملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگراسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو ٹی وی پرآکر کہے کہ سویلین بالادستی کا بیانیہ جھوٹا تھا، یہ عوام کو بتائیں کہ جھوٹا بیانیہ مقبولیت کیلئے تھا جبکہ حکومت میں گوڈے پکڑ کر آنا ہے، اسٹیبلشمنٹ اگربات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کرلیں، ان کی منافقت والی دوغلی پالیسی مناسب نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آسکتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سیاستدانوں کو گلے لگا کر ہی سیاسی مسائل کا حل نکلتا ہے۔انہوں نے کہا پچھلے دس سالوں میں کسی اینکر نے آج تک اس پر بات نہیں کی کہ سربراہان مملکت یا سابق وزرائے اعظم پاکستان میں علاج کیوں نہیں کراتے؟ پاکستان میں لاہور ایسا شہر ہے جہاں ایسے ہسپتال اور ڈاکٹر موجود ہیں جن سے رائل فیملی علاج کراتی رہی ہے۔انہوں نے کہا نوازشریف کو جب لندن بھیجا گیا تو ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں بہترین ڈاکٹرز کا بورڈ تھا جس نے باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ میں بتا دوں کہ نوازشریف کا پلیٹ لیٹس یا بائی پاس کا کوئی ایشو نہیں ہے، بلکہ ان کی ہارٹ بیٹ نارمل نہیں رہتی تو اس کا دنیا میں دو تین جگہ پر علاج ہے اس کے پیچز لگتے ہیں۔