سہیل آفریدی نے طالبان کو سپورٹ کیا تو ایک نوٹیفکیشن کی مار ،حذیفہ رحمان

 فیصلے کیخلاف اپیل دائر ، رولز کے تحت استعفی منظور ہونے کے بعد نوٹیفائی ہوتا ہے
 سپریم کورٹ کا آپشن ، اپیل منظور ہوگئی تو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ہوجائے گا
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی طالبان کو سپورٹ کرینگے تو وہ ایک نوٹیفکیشن کی مار ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، رولز کے تحت استعفی منظور ہونے کے بعد نوٹیفائی ہوتا ہے۔حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے دو استعفے دئیے، گورنر ہائو س کو استعفی موصول ہونے سے پہلے اسپیکر نے شیڈول جاری کردیا، ڈویژنل بینچ کو اپنی بات نہ سمجھا سکے تو سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے، ہماری اپیل منظور ہوگئی تو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں آپریشن کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، کے پی میں بسنے والے دہشتگردوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی، سہیل آفریدی وزیراعلی بن کر کے پی آپریشن میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، سہیل آفریدی طالبان کو سپورٹ کرینگے تو ایک نوٹیفکیشن کی مار ہیں۔