وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں ،وہ ہر جگہ امور انجام دیتے ہیں
ایک نیا ادارہ قائم ہوگا، جیسے ہی پروسیجر مکمل ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا:وزیر مملکت
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ آئندہ آنیوالے چند روز میں چیف آف ڈیفینس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وزیراعظم ملک سے باہر تھے اس لئے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ جہاں بھی ہوں اپنے آفیشل امور انجام دیتے ہیں۔حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ای- فائلنگ کا نظام متعارف کرایا ہے اور سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن سمریاں نمٹا لیتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے جس کے تحت ایک نیا ادارہ قائم ہوگا۔ آئینی ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن کے فوری اجراکیلئے باقاعدہ پروسیجر اور ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں‘جیسے ہی پروسیجر مکمل ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا