راولپنڈی، عمران خان اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

راولپنڈی (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  ا ن کی اہلیہ  بشری بی بی کے فوری طبی معائنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔  راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت بشری بی بی کا فوری طبی معائنہ کروائی جانے سے متعلق درخواست    آج (جمعہ کو)سماعت کیلئے  منظور کر لی۔انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے امجد علی شاہ نے کی بانی پی ٹی ائی کے وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے تھے۔خصوصی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت  آج کے لئے  مقرر کر لی