اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور سہولیات کے معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کر دی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 18 اگست کو سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں اور انہیں شفا ہسپتال منتقل کیا جائے۔ لیکن حکم کے باوجود انہیں شفا کی بجائے پمز لے جایا گیا جو عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل کو لازمی شامل کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کے تمام طبی ٹیسٹ فوری طور پر مکمل کروائے جائیں