عمران خان، بشری بی بی کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائو نڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشری بی بی کو سزا سنانے والے جج ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کے خلاف درخواست نومبر کے دوسرے ہفتے میں سماعت کے لئے  مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں سنیں گے، آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے