اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔اپنے ایک بیان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیملی اور وکلا سے ملاقاتوں پر پابندیاں فوری ختم کرکے عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے