بانی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا؟ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو شٹر ڈائون اور پہیہ جام کی کال دے سکتے ہیں پی ٹی آئی کورکمیٹی

 سوال یہ ہے  بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی  انہیں ہسپتال لے جانا پڑا؟بانی سے ان کی فیملی، پارٹی اور وکلا سء ے ملاقات کروائی جائے:سہیل آفریدی
 بانی   کا معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے،  فیملی، پارٹی رہنمائوں اور وکلا ء سے فورا ملاقات کروائی جائے:کور کمیٹی اجلاس کا  اعلامیہ
راولپنڈی‘اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  نے کہا ہے  بانی  پی ٹی آئی کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا، ان کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سوال یہ ہے کہ بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا؟سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا ‘دریں اثناء   پی ٹی آئی کور کمیٹی نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہعمران خان کا معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے، ان کی فیملی، پارٹی رہنمائو ں اور وکلا سے فورا ملاقات کروائی جائے  تاہم  اگر عمران خان سے ملاقاتوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا تو شٹر ڈائو ن و پہیہ جام کی کال دی جا سکتی ہے۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے، ان کی فیملی، سیاسی رفقا اور وکلا کی ملاقاتیں روکنے کی سخت مذمت کرتی ہے، کور کمیٹی پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں فوری طور پر واضح اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں، ان کی فیملی، پارٹی رہنماں اور وکلا سے فورا ملاقات کروائی جائے یہی مطالبہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے بھی کیا گیا ہے۔کور کمیٹی نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے، اگر اس عمل میں تاخیر کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف اپنا آئندہ کا لائح عمل دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی جا سکتی ہے کہ وہ پرامن طور پر خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شٹر ڈائو ن اور پہیہ جام کریں