ہٹیاں بالا،چناری اورچکوٹھی میں زبردست احتجاجی مظاہرے،بڑی تعداد میں عوام کی شرکت
چناری (آن لائن)جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ضلع جہلم ویلی بھر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال،ہٹیاں بالا،چناری اورچکوٹھی میں زبردست احتجاجی مظاہرے،بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ،جہلم ویلی کی فضا حکومت مخالف ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حق میںنعروں سے دوسرے روز بھی گونجتی رہی،ٹرانسپورٹ یونین جہلم ویلی کا پہیہ جام نہ کر نے کا اعلان دوسرے روز بھی بے سود ثابت ہوا جہلم ویلی بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی ،ہٹیاں بالا میں پرائیویٹ سکول کے چھوٹے بچوں کی احتجاجی ریلی حکومت مخالف نعرہ بازی ۔تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی،چکار ، گوجر بانڈی ،وادی لیپہ،سراں ،چھٹیاں ،نیلی ،ساون ،کچھا،لمنیاں ،ریشیاں ،سائیں باغ ،شاریاں سمیت دیگر چھوٹے بازاروں میں مکمل طور پر شٹر ڈائون ،پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔مظاہرین نے پلے کارڈ ،آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جہلم ویلی کی فضا ،حکومت آزاد کشمیر ،صدارتی آرڈیننس،مخالف جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی ،مقررین نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر صدارتی آرڈیننس کو وآپس ،اسیران کی رہائی کرتے ہوئے عوامی مفاد میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کے دیگر مطالبات پورے کرے ،بصورت دیگر عوامی احتجاج مزید زور پکڑ جائے گا ،ہم کسی بھی صورت میں حکومت کو عوام دشمن اقدامات اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔