پی ٹی آئی کا8فروری کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کا فیصلہ

 یہ ہڑتال عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے کی جا رہی ہے:شفیع جان‘معاون خصوصی خیبرپختونخوا حکومت
اسلام آباد (آئی این پی)  خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفیع جان نے اعلان کیا ہے  پی ٹی آئی 8فروری   کو ملک گیر سطح پر پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کرے گی ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں شفیع جان نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام کو وزیر اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں ایک نئی امید نظر آ رہی ہے اور صوبے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ہڑتال عوامی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے کی جا رہی ہے۔