عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ‘ تحریک انصاف کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ‘اتوار بھی ہے اور گہما گہمی بھی ہے:وفاقی وزیر اطلاعات کا ایکس پر پیغام
ٓاسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا۔ لوگوں نے نفرت انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا۔سوشل میڈیا ایکس پر پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا۔ لوگوں نے نفرت انتشار اور تقسیم کی سیاست کو رد کر دیا۔انہوں نے کہا عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور تحریک انصاف کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ اتوار بھی ہے اور گہما گہمی بھی۔