ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو میں ڈپلائمنٹ پلان اپڈیٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سٹی میں کرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے روزانہ کی بنیاد پر ڈپلائمنٹ پلان اپڈیٹ کیا ہے،جس کے تحت مختلف کارروائیوں میں 63 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پولیس کی موثر حکمت عملی اور پرو ایکٹو کارروائیوں کے تحت سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 15 اشتہاری ملزمان سمیت 27 عادی مجرمان کو گرفتار کیا، جبکہ 19 ریکارڈ یافتہ ملزمان اور 12 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لے لیا گیاملزمان کی گرفتاری سنیپ چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ پر کی گئی، جس کے باعث سٹریٹ کرائم اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں مدد ملی ایس پی ڈولفن شاہ میر خالدکا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری پر عوام کا ڈولفن سکواڈ پر اعتماد مزید بڑھے گا، اور اس طرح کے اقدامات لاہور کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔