مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موٓثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 9 اشتہاری، 24 عادی مجرمان اور 4 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کی گئی، جبکہ 9 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر کے 45 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے 57 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔