لاہور(کرائم رپورٹر)عید کی آمد، مارکیٹس،شاپنگ مالز میں شہریوں کے بڑھتے رش کے لئے ڈولفن سکواڈ نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شاپنگ مالز،مارکیٹس میں آنے والی فیملیز اور شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔شہر کے شاپنگ سنٹرز،مارکیٹس میں سکیورٹی پر ڈولفن سکواڈ،فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ تعینات ہیں ،ہلڑ بازی،خواتین سے بدتمیزی، کے مرتکب عناصر کی سرکوبی کے لیے ڈولفن جوان پوائنٹ ڈیوٹی پر بھی موجود ہیں۔ بازاروں،مارکیٹوں کے اطراف ڈولفن،فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ مسلسل گشت کررہا ہے۔