افسران کو ڈولفن اور پی آر یو کی بروقت شفٹ آؤٹ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن اختر نواز نے میٹ دی فورس کے تحت ڈولفن اور پی آر یو کے جوانوں سے خصوصی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور، ڈیوٹی معاملات اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن نے جوانوں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور شفٹ تبدیلی کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے۔ملاقات کے دوران ایس پی ڈولفن نے جوانوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور متعدد شکایات کے موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے کرائم پاکٹس ڈائری، ڈیوٹی روسٹر اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ بھی لیااس موقع پر ڈویڑنل سیکٹر انچارجز سے پٹرولنگ سسٹم بہتر بنانے سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں جبکہ ڈویڑنل سپروائزری افسران کو ڈولفن اور پی آر یو کی بروقت شفٹ آؤٹ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک اور مؤثر کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈز سے نوازا جائے گا۔ جوانوں کے مورال بلند رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔