ڈولفن سکواڈ اور موبائلز سکواڈ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور موبائلز سکواڈ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس ایس پی ڈولفن اختر نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ناکہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق اجلاس میں پچھلی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم کی بیخ کنی، سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور ناکہ جات کی مؤثر سپر ویڑن پر خصوصی غور کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن نے تمام سپروائزری افسران سے فرداً فرداً ناکہ جات کی صورتحال بارے رپورٹ طلب کی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ لاہور کے تمام ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ جعلی نمبر پلیٹس، نیلی بتی، سیاہ شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا بھی حکم دیا گیاسیاہ شیشوں والی گاڑیوں، اسلحہ، منشیات برداروں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر خصوصی فوکس رکھنے کی ہدایت کی گئی ایس پی ڈولفن نے کہا کہ تمام ڈولفن ٹیمیں اور ناکہ جات پر موجود جوان بلٹ پروف جیکٹس کا لازمی استعمال یقینی بنائیں۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ لاہور کے حساس مقامات اور کرائم پاکٹس میں 24/7 پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہر کو کرائم کیٹیگری کے مطابق نئے ڈپلائمنٹ پلان کے تحت اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔ جوانوں کی ہفتہ وار ریسٹ کا منظور شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا گیاموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فورس ہمہ وقت الرٹ ہے۔ ڈولفن اور مجاہد سکواڈ کو ای پولیس ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ایس پی ڈولفن نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپروائی پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ڈویڑنل ڈی ایس پیز، انچارج ناکہ جات اور شفٹ انچارجز کو ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا۔