ڈولفن ور پی آر یو کو سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر کا دورہ کیا ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا سکیورٹی کے پیش نظر ڈولفن ور پی آر یو کی ٹیموں کے جوانوں کو بریفنگ دی سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ جات پر مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائیڈیوٹی پر مامور افسران،جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت دی ترجمان ڈولفن کے مطابق سول لائنز اور کینٹ ڈویڑن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ کی گئی ڈولفن ٹیموں کو سکیورٹی نقطہء￿  نظر کے حوالہ سے الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی گجر پورہ،شالیمار،باغبانپورہ،گڑھی شاہو کی ٹیموں کا 15 کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق 15 کی کال پرفوری ریسپانس یقینی بنایا جائیکرائم ہاٹ سپاٹس پر الرٹ ہوکر پٹرولنگ کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی،سامان کی اطلاع 15 پرفوری دیں شہر بھر میں میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔