ملزم دائود نے گھر میں بھٹی بنا رکھی تھی،آرڈرپرشراب کشید کرکے سپلائی کرتاتھا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے 110 لٹر شراب برآمد کر لی۔ ایس ایچ او فیصل ٹائون سلمان اکبر کے مطابق ملزم دائود آرڈر پر شراب کشید کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا،ملزم دائود نے یوسف آباد میں واقع گھر میں بھٹی بنا رکھی تھی،ملزم سے 110 لیٹر دیسی شراب اور شراب بنانے والا دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔