منشیات فروش گرفتار،40لٹرشراب،چالوبھٹی بر آمد

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکرکے40لٹرشراب،چالوبھٹی اورسامان بر آمدکرلیا،پولیس نے مولاپورروڈ پرچھاپہ مارکر اکبر چنگڑ کو دیسی شراب کی چالو بھٹی سمیت قابوکرلیا، جس سے 40لٹرشراب اوربھٹی کاسامان بھی قبضہ میں لیلیا ، پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیااور مزیدتفتیش جاری ہے۔