پاسپورٹ آفس کا ملازم بھی رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزمان لیاقت علی، منیر نذیر، تنویرعالم ،محمد یا سین شامل
لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پانچ ایجنٹس اور پاسپورٹ آفس کے ملازم کو گرفتار کر لیا،ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ٹیم نے لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں واقع پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا۔کارروائی ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد صابر کی نگرانی میں کی گئی۔چھاپے میں پانچ ایجنٹ اور پاسپورٹ آفس کا ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار کیے، ملزمان لیاقت علی، منیر نذیر، تنویرعالم ،محمد یا سین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے،چھاپہ سب انسپکٹر امتیاز نیازی، محمد حمزہ، فریاد پر مشتمل ٹیم نے مارا، ملزمان سیٹوکن، سٹیمپ، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔