گودام پرچھاپہ ، 20 ہزار پتنگیں برآمد

 2 ڈیلرز سمیت 5 ملزم گرفتار، بغیراجازت پتنگیں تیارکرکے آن لائن خرید و فروخت کرتے تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے پتنگوں کی غیر قانونی تیاری اور تجارت کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ میں گودام پر چھاپہ مار کر 20 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فاروق، عثمان اور وسیم اصغر حکومتی اجازت کے بغیر پتنگیں تیار کرنے اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ دوسری کارروائی میں ساندہ پولیس نے ایم اے او کالج کے قریب سے دو بڑے پتنگ ڈیلروں علی اور عمر فاروق کو گرفتار کر لیا جن سیمختلف سائز کے 2250 گڈے اور ڈور کی 31 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ملزموں نے سامان پلاسٹک کے توڑوں، کپڑے کی چادروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ایس پی ماڈل ٹائون سدرہ خان کا کہنا ہیحکومتی احکامات پر پتنگ بازی کی اجازت صرف بسنت کے دنوں میں ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 237 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، مختلف کارروائیوں میں ملزموں سے 1 لاکھ 87 ہزار پتنگیں اور 7 ہزار 535 ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔