گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)تین ملزم گرفتار، چالوبھٹی،شراب اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا گیا۔اسرارچشتی ساکن275۔ای بی شراب کشیدکررہاتھاکہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ چک نمبر275۔ای بی کارہائشی اسراچشتی نیوائرنائٹ کیلئے بھاری مقدارمیں شراب کشیدکررہاتھا۔ پولیس نے چھاپہ مارکرملزم کوشراب کشیدکرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 51لٹردیسی شراب،1ڈرم لاہن اور آلات کشیدقبضہ میں لے لئے۔دوسریواقعہ میں اڈا367۔ای بی پرکھڑے شراب فروش اشتیاق شیخ کیقبضہ سے18لٹردیسی شراب برآمدکرلی گئی۔پولیس نے دوران گشت ریلوے پھاٹک کے نزدیک اسلم گجرساکن249۔ای بی کے قبضہ سے ناجائزپسٹل برآمد کرلیا۔ پولیس نے تینوں ملزموں کو بعدازاندراج مقدمات حوالات میں بندکردیا۔