شیشہ پارٹی ، قحبہ خانے پرچھاپہ، 3خواتین ، 11مرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس کا شیشہ پارٹی اور قحبہ خانے پر چھاپہ 3 خواتین سمیت 14 ملزم گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر انور پلازہ کے اندرکیفے میں شیشہ پارٹی کرتے ہوئے فیض، سلیم، بلال، شاہد، فیضان، عبدالقدیر، حمزہ ، حسن، انعم، یشفعہ، نزینہ، عبداللہ، قاسم، الیاس کو گرفتار کر کے ملزموں سے 2 حقے اور سپیکر برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔