سست انویسٹی گیشن انچارجزکو 2روز کی مہلت

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن 
 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔سبزہ زار اور برکی سرکلزکے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے زیر التواء اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا۔سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی گئی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں،خواتین اور بچوں سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔