میرٹ پر تفتیشی نہ کرنیوالے خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں:ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کرائم میٹنگ میں فوکل پرسن مبشرہ اکرم، ڈویڑنز کے ایس ایس او آئی یوانچارجز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی میٹنگ میں عدم پتہ، پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کو فالو کریں،متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی گئی میرٹ پر تفتیشی نہ کرنیوالے تفتیشی افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں خواتین سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پر ایس ایس او آئی یوافسران کو موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دیں خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے،عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مظلوموں کی داد رسی کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں،