میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاکرائم میٹنگ میں صدر ڈویڑن کے تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق محمد نوید نے پینڈنگ روڈز اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کو پرفارمنس بہتر بنانے کیلئے 2روز کی مہلت دی گئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،افسران پینڈنگ مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیںخواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،جدید ٹولز، ڈیٹا اینیلسز سمیت آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ اولین ترجیح ہے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاکرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے جائیں،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزمان کو سخت سزا دلوائی جا سکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے،عوام الناس کو ہر صورت بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مظلوموں کی داد رسی کے لیے اپنے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں،