لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن نے تھانہ سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن غلام مصطفٰی گیلانی کی تھانہ سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی گئی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیاایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے،تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایت دیایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،