ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ نولکھا میں کھلی کچہری

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت کی تھانہ نولکھا میں کھلی کچہری، انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیا،ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل پر احکامات جاری کیے ۔