زیر تربیت افسران کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس لاہور کے وفد میں 4خواتین سمیت 13افسران نے شرکت کی۔ 
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغراور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید سے زیر تربیت افسران کے وفد نے ملاقات کی ۔ایس پی سی آر او ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی اور دیگر افسران سے بھی زیر تربیت افسران کی ملاقات ہوئی وفد کو جرائم کے خاتمے کیلئے انویسٹی گیشن پولیس نے ورکنگ اور بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفد کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا، اختتام پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے وفد کو اعزازی شیلڈ دی۔