لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیرصدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں تعارفی میٹنگ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سی آر او ڈاکٹرعقیلہ نیاز نقوی اور تمام ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن ،سرکل ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کیا جائے،فنانشل کرائم کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،جدید ٹولز،ڈیٹا بیسڈ آئی ٹی اورینٹڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔