ٹاؤن شپ اور چوہنگ سرکل کے ڈی ایس پیز ، انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کرائم میٹنگ میں ٹاؤن شپ اور چوہنگ سرکل کے ڈی ایس پیز سمیت انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز کو وارننگ اور سرزنش کی گئی سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں افسران کو سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروانے کی ہدایت کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایات کی گئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، مضبوط چالان مرتب کرکے گنہگار کو سخت سزا دلوائیںمیرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گامحنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گئی