سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟ علی خورشیدی

کراچی (آئی این پی )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل آئے روز ٹوٹ جاتا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تکنیکی غلطی کی، اس پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔ علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے ٹوٹ گئی تو دوبارہ بنا دیں گے، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، آپ کے گھر کا پیسہ نہیں