لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کرائم میٹنگ میں نولکھا اور شاد باغ سرکل کے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں افسران کو سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروانے کی ہدایت کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،منشیات سمیت تمام سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،