انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن اورسرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے فنانشل کرائم، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بارے تفصیلی جائزہ لیا۔تمام ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن سرکل ہائے کے پینڈنگ مقدمات کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا گیا۔