سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نیاپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویڑن اور سول لائن ڈویڑن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور انچارجز انویسٹی گیشن نے بھی شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے زیر التواء اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کاجائزہ لیاناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ دی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کاکہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائیں،سپروائیزری افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے متعلق روذانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ حاصل کریں۔فنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائیبجلی چوری کے مقدمات میں ہر قسم کی پینڈنسی فوری طور پر کلیر کروائیں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے چالان اور روڈ سرٹیفکیٹ اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تاکہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا پراسیکیوشن برانچ سے کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،