سلمان کو بھولا پن نہ ہونے کی وجہ سے ’وواہ‘ میں کاسٹ نہیں کیا، ہدایتکار کا انکشاف

سلمان کو بھولا پن نہ ہونے کی وجہ سے ’وواہ‘ میں کاسٹ نہیں کیا، ہدایتکار کا انکشاف

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار سورج برجاتیا نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم "وواہ" میں سلمان خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہانی کی اہمیت کو مقدم رکھتے ہیں اور اسی مناسبت سے اداکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔سورج برجاتیا کے مطابق "وواہ" کی کہانی انہیں اپنے والد کی دی ہوئی ایک اخبار کی رپورٹ سے ملی، جس میں ایک درزی کے بارے میں بتایا گیا تھا جو ایک حادثے میں جھلس چکی اپنی دلہن سے شادی کرتا ہے۔ یہ واقعہ انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ہدایتکار نے بتایا کہ وہ اس فلم کے لیے ایک نوجوان اور معصوم چہرے کی تلاش میں تھے، اور اسی وجہ سے شاہد کپور اور امرتا راؤ کو کاسٹ کیا گیا۔ سلمان خان کو اس کردار کے لیے اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ ان کی عمر زیادہ تھی اور وہ اس کردار کے لیے معصومیت کے عنصر کو پورا نہیں کر پاتے۔واضح رہے کہ "وواہ" میں شاہد کپور اور امرتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔