ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر مناہل ملک کیس میں ٹک ٹاکر نبیل عرف بھولا کی عبوری ضمانت میں 8 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔عدالت نے ایف آئی اے کو فوری تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کر دی۔