اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا

اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا

ویب ڈیسک:ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ووٹ ڈال دیا ہے، مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو یا ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کو ووٹ دے رہی ہیں۔ اس پر مداحوں کی جانب سے اندازے لگائے جا رہے ہیں، لیکن اداکارہ نے ووٹ کے حوالے سے کسی بھی امیدوار کا نام نہیں لیا۔