سیئول (آئی این پی )جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391کے ایئر بس اے 321مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ واقعہ را ت ساڑھے دس بجے اس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فورا ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔