وزارت کے مطابق حملے کے دوران جہاز کے پچھلے حصے کے قریب اس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا
سیئول،بینکاک(آئی این پی )خلیج میں حملے کا نشانہ بننے والا جنوبی کوریا کا مال بردار جہاز نامو مرمت مکمل ہونے کے بعد جولائی کے وسط میں آبنائے ہرمز سے روانہ ہونے کی توقع ہے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ بحری امور کا کہنا ہے کہ جہاز کو مئی میں ہونے والے حملے میں نقصان پہنچا تھا، جس کی مرمت آخری مراحل میں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ بحری امور نے بدھ کے روز بتایا کہ شپنگ کمپنی ایچ ایم ایم کے زیر انتظام چلنے والا مال بردار جہاز نامو مئی میں ہونے والے حملے سے ہونے والے نقصان کی مرمت مکمل ہونے کے بعد جلد از جلد جولائی کے وسط میں آبنائے ہرمز سے روانہ ہوگا۔وزارت کے مطابق حملے کے دوران جہاز کے پچھلے حصے کے قریب اس کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا